کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 232
لین دین کے مسائل نقد و ادهارسودے فضیلۃ الشیخ حافظ محمد سلیم[1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : " نهى النبي صلى اللّٰه عليه وسلم عن بيعتين في بيعة واحدة"[2]{ یعنی ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سودوں میں ایک سودے سے منع فرمایا ہے‘‘۔ اسی طرح مسند احمد میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی روایت کے الفاظ یہ ہیں : "نهى رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم عن صفقتين في صفقة واحدة ۔" یعنی’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سودے میں دو سودوں سے منع فرمایا ہے‘‘۔ [3]
[1] مفتی المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر، نائب شیخ الحدیث المعہد السلفی للتعلیم والتربیۃ [2] سنن ترمذی :کتاب البيوع ، باب ماجاء فی النهي عن بيعتين فی بيعة. [3] مسند احمد 1، 3774/ 657۔( حسن)