کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 220
اسلامی بینکاری عقد استصناع کی اسلامی بینکوں میں رائج صورتیں اور ان کا شرعی حکم[1] استصناع( Manufacturing Contract ) کی صورت : استصناع سے مراد ’’ آرڈر پر کوئی چیز تیار کروانا‘‘ فقہاء کی اصطلاح میں استصناع سے مراد : ایک انسان کسی دوسرے کومخصوص رقم کے عوض معینہ اقسام اور صفات پر مشتمل کسی ایسی چیز بنانے کا آرڈر دے جو ابھی تک تیار نہیں ۔ استصناع اور عام بیع میں فرق عام بیع اور استصناع میں جو بنیادی فرق ہے وہ یہ کہ اگرچہ استصناع میں بھی خرید وفروخت ہوتی ہے لیکن نوعیت کے لحاظ سے اور شرعی حکم کے لحاظ سے یہ مسئلہ بیع سے قدرے مختلف ہے کیونکہ بیع کی جو بنیادی
[1] تحریر:شعبہ تحقیق وتصنیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی