کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 22
بھوک کی ستائی دنیا (4) دنیا میں روزانہ تقریباً ایک ارب افراد بھوکے سوتے ہیں۔ (5) دنیا میں روزانہ پچیس ہزار افراد بھوک کے سبب موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔[1] ارتکاز دولت (1) 2006 میں دنیا کی مجموعی GDP (Gross Domestic Product) 48.2 ٹریلین ڈالر تھی (تقریباً 482 کھرب ڈالر)، جبکہ دنیا کی آبادی ساڑھے چھ ارب تھی۔ (2) دنیا کے فقط 497 ارب پتی افراد جو کہ عالمی آبادی کا 0.000008 فیصد ہیں ان کی دولت 3.5 ٹریلین ڈالر (35 کھرب ڈالر، یا 3450 کھرب روپے ) تھی ، جو کہ عالمی کا 7.26 فیصد ہے۔ (3) کم آمدنی والے ممالک(LIC. Low Income countries)جن کی مجموعی آبادی ڈھائی ارب ہے ان کی مجموعی آمدنی 1.6 ٹریلین ڈالر (16 کھرب ڈالر) ہے۔[2] نقشہ
[1] Hunger and World Poverty Sources: United Nations World Food Program [2] World Bank Key Development Data & Statistics, World Bank, accessed March 3, 2008 Luisa Kroll and Allison Fass, 3 The World’s Richest People, Forbes, March 3, 20071999 Human Development Report, United Nations Development Programme