کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 191
اسلامی بینکاری بینک گارنٹی کی شرعی حیثیت فضیلۃ الشیخ علامہ بکر ابوزید رحمہ اللہ [1] ترجمہ وتہذیب : شاہ فیض الابرار صدیقی [2] عصر حاضر کے جدید مسائل میں سے اقتصادی معاملات کی اہمیت کا انکار کسی ذی عقل کیلئے ممکن نہیں اور اقتصادی معاملات میں ایک اہم ترین معاملہ بینکوں کی طرف سے جاری کردہ ’’ضمانت‘‘ کا [3]ہے جس کی حیثیت قانونی، معاشرتی اوربھروسہ کی ہوتی ہے ۔اس نوعیت کی ضمانت کا شرعی جائزہ اس امر کا متقاضی ہے کہ اس ضمانت کامکمل تصوراور مفہوم جاننا بہت ضروری ہے جو اس امر کی وضاحت پر مبنی ہو کہ اس قسم کی
[1] ممتاز عالم دین سعودی عرب [2] فاضل مدینہ یونیورسٹی ۔ پی ایچ ڈی سکالر شعبہ عربی جامعہ کراچی ۔ استاد جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی [3] بینک ضمانت اور گارنٹی سے مراد یہ ہے کہ جب کوئی بھی شخص کسی دوسرے ملک سے کوئی چیز درآمد کرنا چاہتا ہے تو اس دوسرے ملک کا تاجر یہ ضمانت چاہتا ہے کہ اگر اس نے مطلوبہ سامان بھیج دیا توکیا اس کی قیمت اسے ادا کی جائے گی یا نہیں ؟ اس لئے وہ اس بات کا اطمینان چاہتا ہے کہ سامان کی ترسیل کے بعد اسے یقینی طور پر قیمت وصول ہو جائے گی ۔ اس اطمینان دلانے کی صورت بینگ گارنٹی ہے کہ درآمد کنندہ برآمد کنندہ کو اعتماد دلانے کیلئے بینک سے ایک ضمانت نامہ حاصل کرتا ہے جس میں بینک بیچنے والے کو یہ ضمانت دیتا ہے کہ اس کی قیمت کا ذمہ دار میں ہوں ۔ ( البیان )