کتاب: جدید معیشت،تجارت مروجہ اسلامی بینکاری میزان شریعت میں خصوصی اشاعت - صفحہ 171
فیصد!۔ اور نفع و نقصان کی شراکت داری جس کی بنیاد پر اسلامی بینک وجود میں آیاتھا اس کا تناسب صرف 2 فیصد ہے اور اس میں بھی مضاربہ کا کوئی حصہ نہیں!۔
نقشہ
اسی طرح ایک اور رپورٹ جو اسٹیٹ بینک کے اسلامی بینکنگ ڈپارٹمنٹ نے سال 2012 ء میں ستمبر کے مہینہ میں جاری کی ، جس میں اسلامی بینکوں کی سال 2012 ءکی تیسری سہ ماہی جو کہ جولائی تا ستمبر ہے کا جائزہ لیا گیا ۔ اس رپورٹ کے اعداد وشمار بھی گزشتہ اعداد وشمار سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔[1]
نقشہ
[1] Islamic Banking Bulletin , September 2012 , SBP (page 11)