کتاب: البیان شمارہ 18 - صفحہ 5
’تبّاَ لک الِھٰذا جمعتنا‘ ’’ تیرا ناس ہو ۔ کیا اسی لیے تونے ہمیں اکھٹا کیا تھا ‘‘؟ اسی پر یہ سورۃ نازل ہوئی : {تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ} [المسد: 1] ترجمہ :’’ ابولہب کے ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ برباد ہُوا ‘‘۔ واقعہ بدر کے سات روز بعد ابولہب کو ایک زہریلا دانہ نکلا ، بیماری متعدی تھی ، کوئی قریب نہیں پھٹکتا تھا ، سارے بدن میں زہر سرایت کرگیا ، اِسی حالت میں فوت ہوا ۔ تین دن تک لاش پڑی رہی ، فضا متعفّن ہوگئی۔ اُس کے گھر والے اس اندیشے سے کہ اس کی بیماری کہیں اِنہیں نہ لگ جائے ، اسے ہاتھ نہ لگاتے تھے ۔ چند حبشی مزدوروں کو بُلا کر لاشے کو اُٹھایا گیا۔ مزدوروں نے ایک گڑھا کھودا اور لکڑیوں سے دھکیل کر اُس کے لاشے کو گڑھے میں ڈالدیا[1]یہ ہے {وَأُتْبِعُوا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا لَعْنَةً}اور یہ ہے { خِزْيٌ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا} (2) ابو جہل اس امت کا فرعون تھا ، اس کی انانیت کو اس طرح عذاب دیا گیا کہ دو بچوں کے ہاتھوں مارا گیا ۔[2] (3) عاص بن وائل سہمی سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے والد تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ٹھٹھا اُڑاتے تھے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں جتنے بیٹے ہوئے اُن کی زندگی میں ہی وفات پاگئے ۔ عاص نے کہا : ’انّ محمّدا ابتر لا یعیش لہ ولد‘ ’’ محمد مقطوع النسل ہیں ان کا کوئی لڑکا زندہ نہیں رہتا ‘‘۔ اسی پر یہ آیت نازل ہوئی :{إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ } [الكوثر: 3] ترجمہ :’’آپ کا دشمن ہی مقطوع النسل ہے‘‘۔ ہجرت کے ایک ماہ بعد کسی جانور نے پیر پر کاٹا ، اس قدر پھولا کہ اُونٹ کی گردن کے برابر ہوگیا ، اسی
[1] روح المعانی ، ص 262، ج : 2 [2] صحیح البخاری : کتاب الجھاد،ص :443، ج : 1