کتاب: البیان شمارہ 18 - صفحہ 28
ترجمہ: ’’یتیم کے مال کے قریب مت جائو مگر اس طریقے سے جو احسن ہو‘‘۔
فرمان باری تعالیٰ ہے :{وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ } [البقرة: 188]
ترجمہ :’’ اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ظلم و ستم سے اپنا کر لیا کرو، حالانکہ تم جانتے ہو‘‘ ۔
اور فرمان باری تعالیٰ ہے :{ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبَا أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ } [آل عمران: 130]
ترجمہ :’’اے ایمان والو! بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تمہیں نجات ملے‘‘۔
یہ بھی اوران جیسےدیگرکبیرہ گناہوں سے اجتناب کرنا۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :{ إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا } [النساء: 31]
ترجمہ :’’ اگر تم بڑے گناہوں سے بچتے رہو گے جس سے تم کو منع کیا جاتا ہے تو ہم تمہارے چھوٹے گناہ دور کر دیں گے اور عزت و بزرگی کی جگہ داخل کریں گے‘‘۔یعنی جنت میں۔
(2) زہد فی الشبھات
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر اہلِ ایمان کو چاہئے کہ وہ مشتبہ امور سے بھی دور رہے۔ یہ بھی حصول زہد کے لئے ضروری ہے۔
اور اس کا حکم شبہات کی درجہ بندی کے اعتبار سے ہے۔
اگر شبہ حرام کے درجے میں ہے تو اس سے بچنا واجب ہے، وگرنہ مستحب ہے۔
ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان سے اس کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :’إِنَّ الْحَلَالَ بَيِّنٌ وَإِنَّ الْحَرَامَ بَيِّنٌ وَبَيْنَھُمَا مُشْتَبِھَاتٌ لَا يَعْلَمُهُنَّ کَثِيرٌ مِنْ النَّاسِ فَمَنْ اتَّقَی الشُّبُھَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُھاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ کَالرَّاعِي