کتاب: البیان شمارہ 18 - صفحہ 102
دسواں علاج:نماز کا اہتمام کرنا نماز مومن کی معراج ،آنکھوں کی ٹھنڈک ،دل کا سکون اور غموں اور پریشانیوں کو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ میں اہل ایمان والوں سےفرمایا: [يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِيْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوةِ ۭاِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ][البقرہ:153] ’’اے ایمان والو صبر اور نماز کے ذریعہ سے مدد چاہو، اللہ تعالیٰٰٰ صبر والوں کے ساتھ ہے۔‘‘ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی بھی پریشان ہوتے یا انھیں تکلیف دہ معاملہ سے واسطہ پڑتا تو آپ فورًا دو رکعت نماز پڑہتے اور اللہ تعالیٰ سے اس تکلیف کو رفع کرنے کے لیے مدد طلب کرتے ۔ تو اے غموں، پریشانیوں اور دکھوں میں مبتلا میرے بھائیو اور بہنوں ،وضو کر کے دو رکعت پڑہو اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو۔(اورپانچوں نمازوں کی پابندی کیا کریں) گیارہواںعلاج:اللہ تعالیٰ کی ظاہری اور باطنی نعمتوں کا اقرار پریشانیوں کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ظاہری و باطنی نعمتوں پر غور کرنے اور ان کے بدلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی کوشش کرتا رہے،کیونکہ شکر ایسی دولت ہے جو انسان کو مذید نعمتوں کا وارث بناتی ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : [وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَىِٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ][ إبراہیم:7] ’’اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاہ کر دیا کہ اگر تم شکرگزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیادہ دوں گا‘‘۔ انسان ہر وقت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتا رہے،اتنی بے شمار نعمتیں جیسا کہ میں فرمایا: [وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا][النحل آیت18] ’’اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کوگننا بھی چاہو تو نہیں گن سکتے‘‘۔ اگر انسان تھوڑا سا غور کرے کہ رب کائنات نے اسے کتنی نعمتیں دے رکھی ہیں اور بے شمار نعمتیں تو بن