کتاب: البیان شمارہ 18 - صفحہ 10
امر بالمعروف ونہی عن المنکر نیکی کا حکم دینے اوربرائی سے روکنے کی اہمیت وافادیت اور عوام الناس کا اس میں کردار شعیب اعظم مدنی[1] امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا معنی: اس کا معنی ہے ’’اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا۔ ‘‘ اسے تبلیغِ دین،اصلاح اور نصیحت بھی کہہ سکتے ہیں۔ اہمیت و فضائل اللہ تعالیٰ نے تمام رسولوں کو تبلیغ دین کا حکم دیا چاہے کوئی ایمان لائے یا نہ لائے، حالانکہ اللہ کے علم میں ہمیشہ سے ہے کہ کون ایمان لائے گا اور کون ایمان نہیں لائے گا۔ بھلائی کی نصیحت کرنے والے کو نیکی کی دعوت دینے کا اجر ملتا رہے گا اگرچہ ایک بھی شخص ایمان نہ لائے اور اگر کوئی شخص کسی کی نصیحت کے نتیجے میں بھلائی کی طرف آگیا تو نصیحت کرنے والے کو دوسرے شخص کی نیکیوں کا اجر و ثواب بھی ملتا رہے گا اور جہاں تک دین کی بات پھیلتی ہے تو ان سب کو بھی برابر اجرو ثواب ملتا ہے جنہوں نے اس میں حصہ لیا ہو۔ جیساکہ حدیث میں ہے: ’مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ‘[2]
[1] مدیرشعبہ تعلیم و تربیت المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی [2] صحیح المسلم:کتاب الإمارة، باب فضل إعانة الغازي في سبیل الله، حدیث1895