کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 99
ان کی دینی خدمات کے معترف تھے اپنے دیرینہ ساتھی اور دوست مولانا عطاء الرحمان اشرف کے بھی بہت زیادہ قدردان تھے۔
تصانیف :
مولانا جانباز رحمہ اللہ کی تصانیف کی فہرست درج ذیل ہے ۔
۱۔ اہمیت نماز ۲۔ ارکانِ اسلام
۳۔ آل مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۴۔ دوران خطبہ جمعہ اور دو رکعت تحیۃ المسجد کا حکم
۵۔ معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۶۔ احکام سفر
۷۔ شرح اربعین ابراہیمی ۸۔ عمدۃ التصانیف شرح نخبۃ الاحادیث
۹۔ احکام طلاق ۱۰۔ احکام نکاح
۱۱۔ تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار ۱۲۔ توہین رسالت کی شرعی سزا
۱۳۔ اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت ۱۴۔ احکام ومسائل قربانی
۱۵۔ احکام دعا اور توسل ۱۶۔احکام عدت
۱۷۔ مشورہ اور استخارہ ۱۸۔ رزق حلال اور رشوت
۱۹۔ احکام نذر وقسم ۲۰۔ صفات مومن
۲۱۔رمضان المبارک کیسے گزاریں؟ ۲۲۔صلوٰۃ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
۲۳۔ احکام وقف وہبہ ۲۴۔ ووٹ کی شرعی حیثیت
۲۵۔ حرمت متعہ بجواب جواز متعہ ۲۶۔ حرمت متعہ
۲۷۔مسائل عید الاضحی اور قربانی ۲۸۔ نضحات العطر بتحقیق مسائل عید الفطر
۲۹۔ احکام وتر ۳۰۔ عورت کا سیاست میں حصہ لینے کی شرعی حیثیت
۳۱۔قسطوں پر خریدوفروخت کا شرعی حکم ۳۲۔ بستیوں میں نماز جمعہ
۳۳۔ تحفۃ الوریٰ فی تحقیق مسائل عیدالاضحی ۳۴۔مسائل حج اور مسنون دعائیں