کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 95
۶۔ قادیانی متنبی اور تاریخ
۷۔ متنبی قادیانی اور پیشین گوئیاں
۸۔ قادیانیت اور مسیح مدعود
۹۔ قادیانی زعماء اور فرقے
۱۰۔ ختم نبوت اور قادیانی تحریفات
یہ کتاب اب تک (36) مرتبہ شائع ہوچکی ہے۔
البریلویہ :
یہ کتاب برصغیر (پاک وہند) کے فرقہ بریلوی کے حالات وعقائد پر مشتمل ہے اس کے پانچ ابواب ، علامہ شہید کا مقدمہ اور الشیخ عطیہ محمد سالم کی تقریظ ہے ۔ ابواب کی تفصیل یہ ہے :
۱۔ بریلویت تاریخ اور اس کا بانی
۲۔ بریلوی عقائد
۳۔ بریلویت اور اس کی تعلیمات
۴۔ بریلویت اور مسلمانوں کی تکفیر
۵۔ بریلویت اور خرافات
یہ کتاب اب تک (13) مرتبہ چھپ چکی ہے اور اس کا اُردو ترجمہ’’بریلویت‘‘ کے نام سے ہوچکا ہے۔
شہادت :
۲۳ مارچ ۱۹۸۸ء کو قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ لاہور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ایک اجتماع میں خطاب کررہے تھے کہ بم کا دھماکہ ہوا اور شدید زخمی ہوگئے ۔
۲۹ مارچ ۱۹۸۸ کو خادم الحرمین الشریفین شاہ فہد بن عبد العزیز رحمہ اللہ کی ہدایت پر فیصل ملٹری ہسپتال الریاض (سعودی عرب) پہنچایا گیا جہاں ۳۱ مارچ ۱۹۸۸ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اناللہ وانا إلیہ راجعون