کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 94
اردو کتابیں :
۱۔الشیعہ والقرآن ۲۔ البریلویۃ ۳۔الاسماعیلیۃ
۴۔الشیعہ واھل بیت ۵۔ الشیعہ والسنۃ ۶۔اسلام اور مرزائیت
۷۔نماز نبوی ۸۔ سقوط ڈھاکہ ۹۔ سفر نامہ حجاز
انگریزی کتابیں :
۱۔القادیانیۃ ۲۔الشیعۃ والسنۃ
القادیانیۃ کا تعارف :
یہ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی مشہور کتاب ہے جو آپ نے اپنے زمانہ طالب علمی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں تالیف کی ۔ اس کتاب کی تالیف پر مفتی اعظم سعودی عرب ووائس چانسلر شیخ ابن بار رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ
احسان الٰہی ظہیر !
آپ اس کتاب پر اپنے نام کے ساتھ فاضل مدینہ یونیورسٹی لکھ دیں۔
حالانکہ علامہ شہید اس وقت طالب علم تھے ۔ کتاب کے آغاز میں علامہ السید محمد المنتصرالکتانی سابق رئیس شعبہ علوم القرآن والسنۃ جامعہ دمشق اور شیخ عطیہ محمد سالم استاد الفقہ والادب جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی تقاریظ شامل ہیں ۔
یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے :
۱۔ قادیانیت استماری حربہ
۲۔ قادیانیت اور مسلمان
۳۔متنبی قادیانی کی طرف سے انبیاء وصلحاء کی توہین
۴۔ متنبی قادیانی کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مماثلت وعظمت(معاذ اللہ)
۵۔ قادیانیت اور اس کے عقائد