کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 93
شائع نہیں کرسکتا اس لیے کہ مولانا فراہی کا نظریہ حدیث سلف صالحین جیسا نہیں ہے۔ کیا آپ نے مولانا محمد اسمعیل سلفی رحمہ اللہ کی کتاب’’جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث‘‘ کا مطالعہ نہیں کیا اس میں مولانا سلفی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ مولانا فراہی کو ہم منکرین حدیث کے گروہ میں شامل نہیں کرتے لیکن ان کی تحریکوں سے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا استحقار ظاہر ہوتاہے جس سے منکرین حدیث کو تقویت پہنچ سکتی ہے۔
اورمیں حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہیں کرسکتا۔
اس کے بعد علامہ شہید نے فرمایا :
میں آپ کا مضمون واپس بھیج دوں گا آپ مضمون حکیم عبد الرحیم اشرف صاحب کو بھیج دیں وہ آپ کا مضمون اپنے رسالہ المنبر میں شائع کر دیں گے چنانچہ علامہ شہید نے مضمون مجھے واپس بھیج دیا اور راقم نے حکیم اشرف کو بھیج دیا اور انہوں نے المنبر میں شائع کردیا۔
تصانیف :
علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید عربی،فارسی،اردو اور انگریزی زبانوں کے مصنف تھے ان کی زیادہ تر تصانیف عربی زبان میں ہیں اور ان کا موضوع ’’فرق‘‘ ہے تفصیل حسب ذیل ہے :
عربی کتابیں : (1)
(1) الشیعہ واھل بیت (2)الشیعۃ والسنۃ
(3)الشیعۃ والتشیع (4) الشیعۃ والقرآن
(5) البریلویۃ (6)القادیانیۃ
(7)البھائیۃ (8)البابیۃ
(9)التصوف (10)الاسماعیلیۃ
(11)بین الشیعۃ واھل السنۃ (12)دارسۃ فی التصوف
فارسی کتابیں :
الشیعۃ والسنۃ