کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 91
۱۔ تفسیر سراج البیان ۲۔ مسئلہ اجتہاد
۳۔ افکار ابن خلدون ۴۔ سرگزشت غزالی
۵۔ تعلیمات غزالی ۶۔مکتوبات مدنی
۷۔افکار غزالی ۸۔عقلیات ابن تیمیہ
۹۔ مسلمانوں کے عقائد وافکار (۲ جلد) ۱۰۔ اساسیات اسلام
۱۱۔ تہافۃ الاسلام (تلخیص وتفیہم) ۱۲۔ مطالعہ قرآن
۱۳۔ مطالعہ حدیث ۱۴۔ لسان القرآن(۳ جلد)
۱۵۔ چہرہ نبوت قرآن کے آئینہ میں ۱۶۔ مرزائیت نئے زاویوں سے [1]
مولانا محمد حنیف ندوی کا عظیم کارنامہ
مولانا محمد حنیف ندوی کا عظیم کارنامہ یہ ہے کہ آپ نے سب سے پہلے مرزائیوں کو اقلیت قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت پاکستان نے ستمبر ۱۹۷۴ء میں اس پر عمل درآمد کیا اور مرزائیوں کو اقلیت قرار دیا۔
وفات :
مولانا محمد حنیف ندوی نے ۱۶ جولائی ۱۹۸۷ء کو لاہور میں انتقال کیا ۔ انا للہ وانا إلیہ راجعون
۹۔ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ
اسلام ایک انسان میں کس قدر عظیم الشان انقلاب برپا کرتا ہے اور اللہ کی راہ میں کام کرنے والوں کی مدد کرتا ہے اس کی مثال ہمارے سامنے علامہ حافظ احسان الٰہی ظہیر شہید تھے کہ جنہیں دین اسلام اور مسلک اہلحدیث سے اس قدر محبت تھی کہ اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
علامہ شہید کا شمار عربی زبان کے نمایاں ادیبوں میں ہوتا تھا عجمی ہونے کے باوجود عربی زبان میں اس قدر مہارت پیدا کر لی تھی کہ اس کا اندازہ نہیں ہوسکتا تھا کہ آپ عجمی میں علامہ شہید نامور خطیب
[1] چالیس علمائے اہلحدیث ، ص: 372