کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 80
امامت کریں عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے نہیں تم میں سے بعض بعض کا امیرہے یہ اللہ تعالیٰ کی اس امت کے لیے عزت افزائی ہے۔
واقعی امت محمدیہ کی عزت جہاد میں ہے ۔جہاد قیامت تک جاری رہےگا اس امت کا آخری گروہ امام مہدی پھر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ دجال کے خلاف جہاد کرےگا۔ ان احادیث سے معلوم ہواکہ پھر امام مہدی کاکام ختم ہوگا۔گویا آپ آخری جنگ ِ عظیم اورنزول عیسیٰ کے لیے راہ ہموار کریں گے۔ اس کے بعد آپ وفات پاجائیں گے ۔۔۔ دنیامیں قیامت کی بڑی علامات تیزی سے نمودار ہونے لگیں گی۔۔۔ ان تمام احادیث سے معلوم ہواکہ امام مہدی رضی اللہ عنہ کے لیے کوئی ٹائم فریم مقررنہیں ہے ان کاوقت سوسال بعدبھی ہوسکتاہے اور ہزار سال بعد بھی۔امام مہدی اپنے مہدی ہونے کادعویٰ نہیں کرےگا بلکہ کچھ کردکھانے کےبعد وہ مسلمانوں کے نزدیک مہدی کہلائےگا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو امام مہدی کاساتھی بننے کی توفیق عطافرمائے۔دشمنان اسلام ہر دور میں فتنوں کی راہ ہموار کرتے اور گمراہ کن اماموں،حکمرانوں اور علمائے سوء کے ذریعے ہر وقت عوام الناس کو راہ ِ خدا سے بھٹکاتے رہتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ حق کی توفیق عطافرمائے، حق کا ساتھ دینے کی توفیق عطافرمائےآمین۔