کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 66
امام مهدی حقیقت کیاہے؟فسانہ کیاہے؟
شیخ خلیق الرحمن قدر[1]
امام مہدی کےظہورکے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ کا چودہ سوسالہ یہ نظریہ ہے کہ آپ آخری دور میں مکہ مکرمہ میں ظہور پذیر ہوں گے مسلمانوں کی قیادت کریں گے،امت مسلمہ میں خلافت قائم کریں گے۔اللہ کی زمین پر عدل وانصاف پرمبنی حقیقی شریعت نافذکریں گے۔ جس کے نتیجے میں امن وآشتی اورسکون سے انسانیت کوواسطہ پڑےگا۔الغرض خلافت راشدہ کی بھولی بسری یادیں تازہ ہوجائیں گی۔
البتہ یہ ذہن نشین رہے کہ حقیقی امام مہدی کی آمد سے پہلے بہت سے لوگ مہدی ہونےکادعوی کریں گے ،زیرنظرمضمون میں ایسے جھوٹے اوردنیا پرست لوگوں کاپردہ چاک کیاجائے گا۔اوران شاءاللہ صحیح احادیث کی روشنی میں بے دین طبقوں کی فریب کاریوں ۔۔۔حکومت ودولت کے طلب گار علمائے سوء کی دھوکے بازیوںکی بھی وضاحت کی جائےگی، نیزساتھ حقیقی امام مہدی کے بارے میں اہل السنۃ کا کیا نظریہ اسے ہے؟ اسے بھی تفصیلاً تحریر کیا جائے گا۔
سیدناعبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’لاتذھب الدنیاحتی یملک العر ب رجل من أهل بيتى يواطئ اسمه اسمى
[1] مدرس: جامعہ دارالحدیث رحمانیہ، سولجربازار کراچی