کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 65
معتبر ہے،جبکہ مذکورہ فلموں میں غیر نبی کو نبی بنا کر دکھایا جاتا ہے،جوکہ ایک لحاظ سے غیر نبی کا دعوی نبوت ہے،حالانکہ یہ بدیہی البطلان ہے اور اس کے بطلان پر قرآن وحدیث کے صریح نصوص دال ہیں،خواہ یہ دعوٰی نبوت مرزا قادیانی(لعنة اللہ علیہ وعلی أتباعہ)کے دعوٰی کی طرح کا ہو،یا مذکورہ فلموں کی شکل میں تمثیلی اور تصویری نبی ہونے کا ہو،لہذا اہل اسلام سے درخواست ہے کہ قادیانی دعوائے نبوت کے دعویداروں کی طرح اس تمثیلی نبوت کے دعویداروں کا سدِ باب کرکے اسلامی فریضہ انجام دیں۔
خلاصہ بحث
سابقہ بحث کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ انبیاء کرام علیہم السلام،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین اوردیگربلندپایہ بزرگ ہستیوں کی حیات ِ طیبہ کے حالات وواقعات کی تصویری فلم بنانا اورپھرمیڈیاکے ذریعے ٹی وی اورانٹرنیٹ وغیرہ پرپیش کرنا اسلام اور مسلمانوں کابدترین مذاق اڑانے کے مترادف ہے، ایسی فلمیں بنانا، دیکھنااوردکھانا ناجائزاورحرام ہے،بلکہ ایمان کاسلامت رہنابھی دشوارہے۔لہٰذا کسی مسلمان کیلئے لائق نہیں کہ وہ فرضی طور پر کسی نبی یا صحابی کی ایکٹنگ کرے ،ایسا کرنے والا اسلام اور مسلمانوں کا مجرم ہے ۔ نیز ان فلموں یا ڈراموں میں کسی شکل میں بھی حصہ ڈالنا اسپانسر کرنا ، دیکھنا ، اپنے پاس رکھنا ، سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے کلپس شیئرکرنا ، ان کی سی ڈیز فروخت کرنا الغرض کسی بھی نوعیت کا اس میں تعاون اور شراکت جائز نہیں بصورت دیگر ہم اللہ تعالیٰ کے ہاں مجرم ٹھہریں گے اور ہم سے اس بارے میں باز پرس ہوگی ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت نصیب فرمائے اور حق پر قائم ودائم رکھے ۔ وآخر دعوانا ان الحمد للہ رب اللعالمین