کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 44
کھانا تیارکیا جب کھانے کی پوٹلی اور مشکیزے کو باندھنے کےلیے کچھ نہ ملاتو اپنی کمربند کو پھاڑ کر دوحصوں میں تقسیم کیا ایک سے کھانے کو باندھا دوسرے سے مشکیزے کے منہ کوباندھا اس وجہ سے یہ لقب پڑگیا۔
آپ کے شوہر سیدنازبیر بن عوام رضی اللہ عنہ تھے جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہما کے بیٹے تھے۔ہجرت مدینہ کے موقع پر حمل سے تھیں اسی حمل سے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہماپیداہوئے ان کی پیدائش پر مہاجرین کو بہت خوشی ہوئی۔
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہما نے سوسال کی عمر پائی آپ 73ھ کو فوت ہوئیں۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما :
آپ کا رسول اکر م صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح چھ سال کی عمر میں ہوا اور رخصتی کے وقت آپ کی عمر مبارک نو برس تھی،صحابیات میں سب سے زیادہ علم وفضل والی تھیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کنیت ام عبداللہ رکھی تھی۔
آپ کی براءت میں اللہ پاک نے آسمانوں سے قرآن نازل کیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ سے بہت محبت تھی،آپ سے مروی احادیث تعداد2210ہے۔آپ 63 سال کی عمرپاکر 57ھ کو فوت ہوئیں۔
ام کلثوم بنت ابی بکر:
ان کی والدہ کانام حبیبہ بنت خارجہ تھا،وفات کے وقت سیدنا ابوکر نے سیدہ عائشہ سے فرمایاتھا کہ میں تمہارے لیے دوبھائی دوبہنیں چھوڑ کر جارہاہوںانہوں نے استفسار کیا کہ اپنی بہن اسماء کو توجانتی ہوں دوسری کون ہے؟آپ نے فرمایا کہ یہ بنت خارجہ کا حمل ہے اور میرے دل میں القاہواہے کہ وہ لڑکی پیدہوگی،واقعتا ًان کے عین خیال کے مطابق لڑ کی کی ولادت ہوئی ،ان سے طلحہ بن عبیداللہ نے شادی کی وہ معرکہ جمل میں شہیدہوگئے ۔
یہ خانوادہ صدیق کا مختصرساتعارف ہے۔اس خانوادہ کاطرہ امتیازیہ ہے کہ اس میں نسل در نسل چار اشخاص کو شرف صحابیت حاصل ہے
وہ یہ ہیں سیدنا ابوبکر کے والد محترم سیدنا ابو قحافہ،خود سیدنا ابوبکر،ان کی بیٹی سیدہ اسماء اور ان کے