کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 33
’’اثبت احد!فانما علیک نبی وصدیق وشھیدان‘‘[1]
’’اے احد پرسکون ہوجا تجھ پر اس وقت ایک نبی ،ایک صدیق اور دوشہید موجودہیں‘‘ ۔
آپ نے ہر معاملہ میںرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنے میں پہل کی ، اس لیے آپ کا لقب صدیق رکھا گیا۔
پہلے تصدیق کرنے والے:
سیدناابوالدردار ضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ان الله بعثنی اليکم فقلتم : کذبت ،وقال ابوبکر: صدق‘‘۔[2]
’’اللہ تعالی نے مجھے تم سب کی طرف مبعوث فرمایا تو سب نے میری تکذیب کی ، جب کہ ابوبکر نے میری تصدیق کی ‘‘۔
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مرد وں میں سب سے پہلے اسلام قبول فرمایا ہے ،جب کہ خواتین میں سیدہ خدیجۃ الکبری رضی اللہ عنہا حلقۂ اسلام میں داخل ہوئیں۔
سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے دین اسلام کی اشاعت میں سب سے پہلے اپنا مال خرچ کرنے کی سعادت حاصل کی ،اسلام قبول کرنے کے موقع پر آپ کے پاس چالیس ہزار اشرفیاں تھیں آپ نے وہ سب کی سب اللہ کی راہ میں خرچ کرڈالیں۔
صاحب
یہ لقب اللہ پاک کا عطا کردہ ہے،اللہ پاک کافرمان ہے :
[اِلَّا تَنْصُرُوْهُ فَقَدْ نَــصَرَهُ اللّٰهُ اِذْ اَخْرَجَهُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثَانِيَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِي الْغَارِ اِذْ يَقُوْلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا ۚ فَاَنْزَلَ اللّٰهُ سَكِيْنَتَهٗ عَلَيْهِ وَاَيَّدَهٗ بِجُنُوْدٍ لَّمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا السُّفْلٰى ۭوَكَلِمَةُ اللّٰهِ ھِىَ الْعُلْيَا ۭوَاللّٰهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ 40][سورہ توبہ آیت:40]
[1] صحیح بخاری حدیث:3675
[2] صحیح بخاری،حدیث نمبر:3261