کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 2
religiously motivated honor killings in Pakistan, especially in rural areas. Eighteen-year-old Saba, who fell in love and eloped, was targeted by her father and uncle but survived to tell her story.
یعنی :پاکستان میں ہر سال ہزار سے زائد لڑکیاں اور عورتیں مذہبی طور پر ابھاری گئی غیرت کے نام پر قتل کی جاتی ہیں۔بالخصوص دیہاتی علاقوں میں اٹھارہ سالہ صبا جو پیار میں گرفتار ہوکر بھاگ گئی، یہ لڑکی اپنے باپ اور دیگر چچا وغیرہ کے ہاتھوں نشانہ بنائی گئی مگریہ کہانی بتانے کے لئے بچ گئی۔
بہرحال فلم میکر جس فلم پر دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ کی مستحق یا مرتکب ٹھہریں، اس فلم کے آسکر ایوارڈ کے لئےنامزد(Nominate) ہونے کے بعد اس کی رونمائی (First Screening) کے لئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب نے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہوئے وذیر اعظم ہاؤس میں دعوت دی۔ اور فلم میکر شرمین عبید صاحبہ وہاں گئیں بھی اور اس فلم کی تقریب رونمائی بھی ہوئی اور اسی فلم کے جو اثرات مرتب ہوئےوہ یہ کہ پنجاب اسمبلی نے ایک نیاقانون بھی پاس کردیا گویا کہ اس فلم کے منظر عام پر آنے سے پہلے میاں صاحبان اس ظلم سے کلی طور پر بے خبر تھے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ہر ظلم یا جرم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پہلے ایسی کوئی فلم بنائی جائے اور پھر آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد(Nominate)کروائی جائے، اورپھر کہیں جاکر قومی یا کسی صوبے کی اسمبلی کو یہ بات سمجھ میں آئے گی کہ یہ واقعتاً ایسا مسئلہ ہے جس پر توجہ دینی چاہئے۔
بہرحال جہاں تک اس فلم کا معاملہ ہے تو اس کے تعارف سے واضح ہوچکا ہے ، اس میں جس تہذیب کا پرزور دفاع کیا جارہاہےوہ یہ ہے کہ نئی نسل بے راہ روی کی طرف بڑھے۔ پھر مزید یہ کہ چونکہ اسے دین اسلام قبول نہیں کرتا ، اس لئے کھلے لفظوں میں مذہبیت کی بھی دھجیاں اڑانے کی کوشش کی جائے۔ جس ذہنیت کی بنیاد پر یہاں مذہبیت پر حملہ ہورہا ہے، یہ وہی ذہنیت ہے جس سوچ کی بنیاد اسلامی سزاؤں بالخصوص شادی شدہ زانی کی سزا رجم کو موضوع طعن بنایاگیا اور یہ وہی سوچ ہے جس کی بنیاد پر مشرف دور میں حقوق نسواں بل کے نام پر مرد و عورت کے باہم بالرضا تعلقات کو جرم نہ سمجھنے کی سفارش کی گئی ، اسی قانون کے نتائج میں سے ہے کہ آج کھلے عام مرد و عورت بغیر کسی خوف و ڈر کے گھومتے ہیں کہ انہیں کسی قانونی ادارےکا اب کوئی خطرہ نہیں۔ البتہ گھر والوں یا دین کی فطری غیرت