کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 107
شرح کرتے ہوئے مذاہب فقہاء کا ذکر ان کی مستند کتابوں سے کیا ہے اور ہر فقیہ کے دلائل کا قرآن وسنت کی رو سے غیر جانبداری کے ساتھ تجزیہ کرنے کے بعد راجح موقف کا ذکر بھی کیا ہے اور ہر جلد کے آخر میں اعلام المترجمین کی فہرست بھی دی گئی ہے ان تمام خصوصیات کی وجہ سے یہ شرح واقعی نہایت عمدہ جامع اور افادیت کی حامل ہے یہ شرح 12 ضخیم جلدوں میں منظر عام پر آچکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کے شارح کو اجر جزیل عطا فرمائے (آمین )[1] ڈاکٹر عبد الرشید اظہر رحمہ اللہ : خدمت حدیث کے حوالے سے مولانامحمد علی جانباز رحمہ اللہ کی تالیف انجاز الحاجہ شرح سنن ابن ماجہ ایک عظیم الشان علمی وتحقیقی کارنامہ اور شروح حدیث میں قابل قدر اضافہ ہے اُمید کی جاسکتی ہے کہ وہ جماعت اہلحدیث کی اولیات میں شمار ہوگی ۔ حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ : اس شرح میں شارح علیہ الرحمۃ نے درج ذیل 8 نکات کا التزام کیا ہے ۔ ۱۔ ہر حدیث کا نمبر لگایا ہے ۲۔ ہر حدیث کی تخریج کی ہے۔ ۳۔ ہر راوی کا ترجمہ اور اس کے ثقہ یا ضعیف ہونے کا بیان ۴۔ ہر جلد کے آخر میں مذکور الترجمہ اعلام ، رجال اور رواۃ کی فہرست ۵۔ اکثر مقامات پر اسماء الرجال اور اسماء اماکن کو حروف وحرکات میں ضبط کیا گیا ہے۔ ۶۔ ہر حدیث میں زیادات کا اندراج ۷۔ فقہی مسائل میں فقہائے کرام کے مذاہب کا بیان
[1] شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز (احوال آثار افکار ) ، ص: 678