کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 100
۳۵۔ شرح اربعین ثنائی[1]
انجاز الحاجہ شرح سنن ابن ماجہ (عربی)
سنن ابن ماجہ امام ابو عبد اللہ محمد بن یزید (م۲۷۳ھ) کی تصنیف ہے اور کتب ستہ میں شامل ہے اور دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے اس کتاب کو فقہی ترتیب سے مرتب کیا گیا ہے اس میں 32 کتب 1500 ابواب اور 4000 احادیث درج ہیں ۔
انجاز الحاجۃ 12 جلدوں میں ہے اس کو مکتبہ قدوسیہ لاہور نے شائع کیا ہے اس کا دوسرا ایڈیشن 9 جلدوں میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ نے اسلام آباد سے شائع کیا ہے کتاب کے آغاز میں ایک علمی وتحقیقی مقدمہ ہے جو ایک سو صفحات پر مشتمل ہے ۔ مقدمہ سے پہلے ’’تقدیم الکتاب‘‘ کے عنوان سے حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کا ایک تحریر کردہ ہے جس میں برصغیر کے علمائے اہل حدیث کی دینی وعلمی اور حدیثی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔حافظ صاحب کی یہ تحریر 18 صفحات پر محیط ہے ۔ (صفحہ 3 تا 21)
مقدمہ شارح
یہ مقدمہ 6 فوائد پر مشتمل ہے :
فائدہ نمبر 1 : علم حدیث کی تعریف (موضوع اور غرض وغایت)
فائدہ نمبر 2 : تدوین حدیث کی تاریخ
فائدہ نمبر 3 : کتابت حدیث کے متعلق مزید بحث
فائدہ نمبر 4 : سنت کا مقام ومرتبہ
فائدہ نمبر 5 : برصغیر پاک وہند میں علم حدیث کی اشاعت کے بیان میں
فائدہ نمبر 6 : امام ابن ماجہ کے حالات زندگی
[1] مولانا محمد علی جانباز احوال وآثار وافکار ،ص:16۔17