کتاب: البیان شمارہ 16 - صفحہ 1
کتاب: البیان شمارہ 16
مصنف: مدیر : خالد حسین گورایہ
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ترجمہ:
سہہ ماہی مجلہ البیان ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونے والا جماعت کا علمی ، تحقیقی ، اصلاحی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے رہنما رسالہ کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کے سرپرست اعلیٰ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ ہیں اور مدیر اعلیٰ فضیلۃ الشیخ خلیل الرحمٰن لکھوی صاحب حفظہ اللہ ہیں ، مدیر خالد حسین گورایہ ہیں۔ زیر نظر اشاعت اس رسالے کا سلسلہ نمبر 16 ہے۔ زیر نظر شمارے میں شامل اشاعت مضامین میں سے چند ایک یہ ہیں۔ خواتین کا حقیقی تحفظ اور حالیہ بل ، حدیث کی صحت و ضعف میں اختلاف اور اس کے اسباب ، سیرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، امام مھدی حقیقت کیا ؟ فسانہ کیا؟
خواتین کا حقیقی تحفظ اور حالیہ بِل
حافظ محمد یونس اثری [1]
پاکستانی نژاد ایک عورت شرمین عبید نے پاکستانی عورت پر کئے جانے والےمظالم پر ایک ڈاکیومینٹری بنائی ، جس کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ پاکستان میں کس حد تک خواتین پر ظلم کیا جارہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اب اس ڈاکیو مینٹری پر بھی سولات اٹھ رہے ہیں کہ یہ چوری کی گئی ہے۔ یہ ڈاکیو مینٹری بنام A Girl in the River: The Price of Forgiveness بنائی گئی۔
فلم میکر کی آفیشل ویب سائٹ پر اس فلم کے تعارف پر مبنی جو تحریر موجود ہے، اس سے ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیں:
More than 1000 women are killed in the name of “honor” in Pakistan every year. “A Girl in the River: The Price of Forgiveness” follows the story of a rare survivor who falls in love and lives to tell the tale.
یعنی : پاکستان میں ہر سال غیرت کے نام پر ہزاروں خواتین قتل کردی جاتی ہیں
“A Girl in the River: The Price of Forgiveness”
کی کہانی ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایسے حادثہ کے بعد اتفاقی طور پر بچ گئی ،جو محبت میں ڈوب گئی اور اپنی آپ بیتی سنانے کے لئے زندہ رہ گئی۔
آسکر کی آفیشل ویب سائٹ اس فلم کاخلاصہ کچھ یوں بتاتی ہے:
Every year, more than 1,000 girls and women are the victims of
[1] ریسرچ اسکالر المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی