کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 8
(9)فن نقد حدیث اور مولانا اصلاحی کے اندیشہ ہائے دور درازکے عنوان پر6 قسطوں پر مشتمل ہفت روزہ اہلحدیث لاہور میں مضامین شائع ہوئے۔ (10)تحقیق حدیث کے لیے قیاسی کسوٹیاں کے عنوان سے جاوید غامدی کی تردید میں 5 قسطوں میں ،الاعتصام لاہور میں مضامین شائع ہوئے۔ (11)حج وعمرہ کے احکام (پاکٹ سائز )۔ اس کے علاوہ جامعہ سلفیہ میں دورانِ تدریس ایک سہ ماہی رسا لہ بنام’’ نوائے شبان‘‘ جاری کیا جو بعدمیں’’ الآثار‘‘ کے نام سے ماہانہ میں تبدیل ہوگیا، لیکن یہ رسالہ تین سال ہی چل سکا،اس رسالے میں حافظ صاحب کا اداریہ، درس قرآن اور دیگرعلمی موضوعات پر مضامین شائع ہوتے تھے۔ وفات حافظ عبدالحمیدازہر کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے ،عارضہ قلب اور دیگر امراض نے گھیرا ہوا تھا۔ آخر کار وہ وقت موعود آن وارد ہوا جس سے کسی کو بھی مفر نہیںچنانچہ یکم صفر1437ھ بمطابق 14۔نومبر2015ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،اسی دن رات کو آٹھ بجے ان کا جنازہ راولپنڈی میں پڑھایاگیا ،امامت کے فرائض بقیۃ السلف استاذالاساتذہ فضیلۃ الشیخ حافظ مسعودعالم حفظہ اللہ نے انجام دیے۔ اللھم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ وأکرم نزلہ ووسع مدخلہ وقہ من فتنۃ القبر وعذاب النار،آمین۔