کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 79
کے ساتھ اس کا کچھ اثرجزوی طور پر جسم کے اندرونی حصہ پر بھی اثر انداز ہوتاہے جس کے ساتھ جسم کی کیمیائی حالت میں تبدیلی آجاتی ہے ، اسصورت میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں ، اور آنکھوں اور کمر میں حرارت پیدا ہوجاتی ہے ، ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں اور زائداشتعال اور عجیب وغریب افکار کا ظہور ہوتاہے ، تو یہ جزوی مس ایسا نہیں کہ ایسے دخول کلی قرار دیا جائے کہ اس سے مخطابت ممکن ہو[1]تو یہ بات محض شک تک محدود رہے گی جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رہنمائی کی ہے ۔ کہ اس شخص ان افراد سے متعلق پوچھا جائے جن کی اسے نظر لگنے کا خدشہ ممکن تھا ۔ تو وہ تمام لوگ اس شک کی فہرست میں آجائیں گے جن کا اس نے نام لیا ۔ ( اس بنا پر ان سے ان کا لعاب، پسینہ یا دیگر چیز لیکر مریض کا علاج ممکن ہوجائے گا )۔
نظر بد سے متاثرہ شخص پر پڑھے جانے والے اوراد واذکار
قرآنی آیات : سورہ فاتحہ ، سورہ بقرۃ کا ابتدائی حصہ ، آیت الکرسی ، سورہ بقری کی آخری دو آیات ، سورہ آل عمران کا ابتدائی حصہ ، سورہ حشری کی آخری آیات ( 22تا24 )
فرمان باری تعالیٰ :
{ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ } [البقرة: 137]
{ وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ} [القلم: 51]
{ أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَاهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا} [النساء:54]
{ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ} [الملك: 3]
{يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ} [الأحقاف: 31]
معوذتین ( سورہ الفلق اور سورۃ الناس ) ۔ سورہ اخلاص ۔ اور اس کےساتھ شفاء والی آیات پڑھی
[1] اور اصل یہی ہے کہ اس سے ہم کلام نہ ہوا جائے تاکہ اس شر کو دور کیا جاسکے جو اس پر مرتب ہوتاہے ۔