کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 69
اورجہاں تک جادوکا تعلق ہے تو وہ ایک حقیقت ہے اور موجود بھی ، لیکن یہ اتنا منتشر نہیں جیسا کہ نظربد ہے ۔ ( سعودیہ میں )اس کی غالب صورتیں بیرونی لیبر کے ساتھ آئی ہیں ۔ یہ بات نوٹ میں رہے کہ جادو کی اشاعت وترویج وانتشارکی جگہیں وہ ہیں جہاں یہودی مقیم ہوتے ہیں ۔ جیساکہ لبید بن اعصم یہودی نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا تھا ۔ اسی طرح سمندروں  دریاؤں کے مقامات بھی جادو کی افزائش کے مقامات ہیں جہاں ابلیس اپنا تخت لگاتاہے اور پھر لوگوں میں فساد بپا کرنے کیلئے اپنے لاؤ لشکر کو بھیجتا ہے ۔ [1] ہاں (جنات کی جانب سے ) عشق کے معاملات بہت شاذ ونادر ہوتے ہیں ، اسی طرح تکلیف کے بدلے بھی وہ تکلیف دیتے ہیں ، کبھی کبھار بدلہ میں تکلیف دے جاتے ہیں ، اس کا علاج بھی شرعی دم سے ہے ۔ لیکن اس کیلئے ایک عرصہ انتظار اور صبر سے کام لینا پڑتاہے جس کے بعدان جنات کا اثر بھی اللہ کے حکم سے زائل ہوجاتاہے ۔ یہ چند اہم اور بینادی خطوات وقواعد تھے جن کا شرعی رقیہ ودم سے علاج کرتے وقت لحاظ رکھنا چاہئے ۔اور معالج کو ان ضوابط کا پابندہونا چاہئے۔ واللہ اعلم [2] فصل دوم نظر بد حق ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ نظر بد حق ہےاس کے ساتھ شیطان اور ابن آدم کا حسد شامل ہوجاتے ہیں‘‘۔ [3] اس حدیث سے پتہ چلتاہے کہ ہر انسان کے اردگرد شیاطین جن موجودہیں جو طا ق میں رہتے ہیں
[1] صحیح مسلم 2/ 153. [2] مزید تفصیل کیلئے مصنف کی کتاب ’’ قواعد الرقیۃ الشرعیۃ ‘‘ کا مطالعہ کریں جو مذکورہ موضوع میں کافی وشافی کتاب ہے ۔ [3] بخاری ،10/203، مسند احمد ، 21439