کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 2
کتاب: البیان شمارہ 14-15 مصنف: مدیر : خالد حسین گورایہ پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی ترجمہ: سہہ ماہی مجلہ البیان ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی سے جاری ہونے والا جماعت کا علمی ، تحقیقی ، اصلاحی اور تمام شعبہ ہائے زندگی کیلئے رہنما رسالہ کی حیثیت رکھتا ہے ، اس کے سرپرست اعلیٰ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ ہیں اور مدیر اعلیٰ فضیلۃ الشیخ خلیل الرحمٰن لکھوی صاحب حفظہ اللہ ہیں ، مدیر خالد حسین گورایہ ہیں۔ زیر نظر اشاعت اس رسالے کا سلسلہ نمبر 14-15 ہے۔ اس شمارے میں شامل اشاعت مضامین کیا جنت اور جہنم ابھی موجود ہیں؟ انکار حدیث کا مطلب ، بیماروں کا علاج کتاب و سنت کی روشنی میں ، ٹریفک قوانین ، مدارس کے ضعیف العمر اساتذہ ، حزبیت ایک ناسور سمیت دیگر مضامین اس شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔ حافظ عبدالحمیدازہررحمہ اللہ حیات وخدمات محمد اسحاق بھٹی[1] گذشتہ دنوں جماعت کو ایک انتہائی گہرےصدمہ سے گزرنا پڑا کہ ایک عظیم شخصیت نامور عالم دین اور جماعت کا نہایت عظیم سرمایہ علامہ حافظ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ دیارِ فانی سے رخصت ہوگئے ۔ ادارہ المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹرکو یہ اعزاز حاصل رہاکہ علامہ صاحب المدینہ سینٹر کے علمی بورڈ کے رکن بھی تھے ۔ گاہے بگاہے یہاں تشریف لاتے ، اپنی قیمتی تجربات ونصائح سے مستفیدکرتے اور سینٹر کے پروجیکٹس میں مفید رہنمائی فرماتے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین اور جنت الفردوس میں مقام نصیب فرمائے ۔ انہ ولی التوفیق ۔ زیرِ نظر مضمون مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب نے اپنی مشہور کتا ب چمنستانِ حدیث میں علامہ حافظ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ کی زندگی میں لکھا تھا ،آج شیخ ہم میں موجود نہیں رہے ، ان کی وفات کے حوالے سے ادارہ ان کی حیات وخدمات پر مشتمل یہ تحریر شائع کررہا ہے ۔ تحریر کے آخر میں چند معلومات کا بھی اضافہ کردیاگیاہے ۔ امید ہے قارئین ان معلومات سے مستفید ہوں گے ۔ ( ادارہ )
[1] نامور مؤرخ اہل حدیث و مصنف کتب کثیرہ