کتاب: البیان شمارہ 14-15 - صفحہ 128
حزبيت ایک ناسور عبد المجید محمد حسین بلتستانی[1] اسلام ایک کامل دین ہے جس میں بنی نوع انسان کےلیے ہر قسم کی رہنمائی موجودہے۔یہ ایسا دین ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’ قد ترکتکم علی البيضاء ليلھا کنھارھا‘‘[2] ترجمہ: میں تمہیں ایسے دین پر چھوڑ کر جارہاہوں جس کی راتیں بھی دن کی مانند روشن ہیں۔ فتنوں کے دور میں بھی اس پیارے دین نے اپنے ماننے والوں کی بہت عمدہ رہنمائی کی ہے۔جس دور سے ہم گزررہے ہیں اس میں امت کا شیرازہ بکھرچکاہے،جس کی بنیاد’’تحزب واختلاف وشقاق‘‘ ہے۔
[1] فاضل مدینہ یونیورسٹی،ریسرچ فیلوالمدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی [2] سنن ابن ماجہ حدیث نمبر:43،شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح قرار دیاہے:سلسلہ صحیحہ1/610(حدیث:937)