کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 36
10لڑکی یا لڑکے کی منگنی کا بار بار ٹوٹ جانا یاہمبستری کے وقت عورت کا انتہائی گٹھن محسوس کرنا[1]۔ 11-کسی دوسرے کا کوئی عذر قبول نہ کرنا۔ 12-چھوٹے سے اختلاف کو پہاڑجیسا تصور کرنا۔ 13-کسی خاص جگہ پر بے چینی ، خوف یا گھبراہٹ محسوس ہونے لگنااور وہاں سے کہیں اور جانے پر اطمینان محسوس ہونا۔ 14-شوہر یا بیوی میںہمبستری کی خواہش کا ختم ہوجانا[2]۔ 15-اس میں عام آدمی کی طاقت کی بجائے کئی گنازیادہ طاقت کا پایا جانا۔ 16-مریض کو دورے کو وقت مارا پیٹا جائےتو اسے اس وقت اور بعد میں بھی کوئی تکلیف محسوس نہ ہونا۔ 17-ہوش وحواس برقرار ہونے کے بعد مریض اپنے بارے میں مذکورہ بالاعلامات کا انکار کرتاہو۔ 18-بعض دفعہ مریض کی آنکھیں پتھراجاتی ہوں اور انہیں بند کرنا مشکل ہوجاتاہو۔ 19-بسااوقات مریض ذہنی انتشار کی کیفیت محسوس کرتاہو۔ 20-مریض ہوش وحواس کی حالت میںبھی صفائی اور پاکیزگی کو نظر انداز کرنے لگے[3] 21-آنکھوں کا انگاروں کی طرح سرخ ہوجانا۔ 22-جنوں کا اپنا نام بتانا ۔ 23-اجنبی زبان میں باتیں کرنا۔ 24-ڈرکر چھپنا[4]۔ 25بھول جانے کی بیماری لاحق ہوجانا۔
[1] جادو اور آسیب کا کامیاب علاج:ص93 [2] جنات سے بچاؤکی کتاب: ص59-60 [3] جنات کا پوسٹمارٹم۔ص:412 [4] جادو کی حقیقت، ص:206