کتاب: البیان شمارہ 13 - صفحہ 26
وساوس کو دور کرنے کی فکر کرنا چاہیے ، ذیل میں ان چند باتوں کی تذکرہ کیا جاتا ہے کہ جن کے ذریعے انسان وسوسوں سے باآسانی چھٹکارا حاصل کرسکتاہے۔
1وسوسوں کی طرف بالکل دھیان نہ دیا جائے۔
2اگر وساوس زیادہ ستائیں تو اہل علم کی طرف رجوع کیا جائے۔
3سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی بکثرت تلاوت کی جائے۔
4ایسے تمام خواتین وحضرات کی مجلس نشینی سےگریز کیا جائے جو اپنے ناز وانداز سے انسان کے دل میں وسوسے ڈالتےہیں کیونکہ جس طرح شیطان وسوسے ڈالتا ہے انسان بھی اس بری حرکت کا مرتکب ہوسکتا ہے ۔
جادو کی دیگر اقسام:
1 : علم نجوم : فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النُّجُومِ، اقْتَبَسَ شُعْبَةً مِنَ السِّحْرِ زَادَ مَا زَادَ ‘‘[1]
’’جس نےعلم نجوم سیکھا اس نے جادو کا ایک حصہ سیکھ لیا ، پھر جتنا زیادہ علم نجوم سیکھتا جائے گا اسی قدر جادو میں اضافہ ہوتا جائے گا‘‘
عا م طور پر ہمارے معاشرےمیں جاہل لوگ ستارہ شناس حضرات کو بڑی حیرت واستعجاب سے دیکھ کر متاثر ہوتےہیں اور ان کی شیطانی خبروں کو سن کر بڑی عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہےکہ نجومی حضرات کی اپنی زندگی انتہائی غیر مطمئن اور گھٹن زدہ ہوتی ہے ، محترم ڈاکٹر صفدر محمود صاحب اسی حوالے سے لکھتےہیں :
’’علم نجوم یا علم جفر کا ماہر ہونا بعض اوقات انسان کےلیے عذاب اور وبال کا ذریعہ بن جاتا ہے ۔ طویل عرصہ قبل میں اپنے بےتکلف دوست چوہدری سردار محمد آئی جی پولیس پنجاب کے دفتر میں بیٹھاتھا تو ان سےملنے ان کا ایک دیرینہ شناسا آیا جس کا تعلق سرگودھا کےکسی
[1] سنن ابن ماجه :2/ 1228