کتاب: اعلاء السنن في الميزان - صفحہ 24
کے تعاون سے ادارہ مسلسل ٹھوس علمی بنیادوں پر کتاب وسنت کی خدمت اور مسلک سلف کی پاسبانی وترجمانی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔ اسی طرح میں اپنے رفقائے کار جناب مولانا عبد الحی انصاری، مولانا طارق محمود ثاقب، قاری محمد بشیر ، مولانا حافظ محمد خبیب احمد اور حافظ محمد ارشاد صاحب حفظھم اللہ کا بھی انتہائی شکر گزار ہوں جن کے شبانہ روز تعاون سے ہی یہ تمام علمی کام ثمر آور ہو رہے ہیں۔ جزا ھم اللّٰه أحسن الجزاء
اللہ سبحانہ وتعالیٰ تمام حضرات کی حسنات اور اس کارِ خیر میں ان کے تعاون کو قبول فرمائے اپنی مرضیات سے نوازے اور ہمیشہ اپنی رضا کے کام آسان فرمائے، اورانھی راہوں پر چلتے ہوئے ایمان پر موت نصیب فرمائے۔ آمین
خادم العلم والعلماء
ارشاد الحق اثری عفی عنہ
۹۔ذوالحج ۱۴۳۲ھ
۶۔نومبر۲۰۱۱ء