کتاب: اعلاء السنن في الميزان - صفحہ 138
یزید بن سنان الرھاوی کو تقریب [1] میں ضعیف کہا گیا ہے مگر وہ اسی اصول کی بنا پر ثقہ ہے۔[2]
اسی طرح فرج بن فضالہ ضعیف ہے۔ [3] مگر مولانا صاحب کے نزدیک اسی اصول کی بنا پر ثقہ ہے۔ [4]
مسلم بن کیسان الملائی ضعیف ہے۔ [5] مگر مولانا فرماتے ہیں: اس سے ثوری رحمۃ اللہ علیہ اور شعبہ رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں۔ وکفی بھما قدوۃ۔ یہ دونوں راہنما کافی ہیں۔[6]
سعید بن مرزبان البقال ضعیف ہے[7] مگر امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کے وہ استاد ہیں اس لیے وہ ان کے نزدیک ثقہ ہوئے۔[8]
[1] تقریب: 382.
[2] اعلاء السنن: 115/1.
[3] تقریب: 274.
[4] 116/1.
[5] تقریب: 336.
[6] اعلاء السنن: 27/2.
[7] تقریب: 125.
[8] 215/2.