کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 98
ساتھ کچھ منفی واجبات بھی ہیں ۔ یعنی جن اقوال و اعمال کے نہ کرنے کا شریعت نے حکم دیا ہے۔ جیسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے حرام کردہ اعمال وغیرہا۔ جن کی طرف گزشتہ صفحات میں اشارہ ہو چکا ہے۔ ۳:… اخلاقی واجبات کو ادا کرنے کے مکلف کون ہیں ؟ جہاں تک اس سوال کے جواب کا تعلق ہے تو وہ یوں ہے کہ کچھ واجبات کی ادائیگی اساسی، بنیادی اور لازمی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی طرف ہر عاقل و بالغ مسلمان پر فرض کردہ واجبات اور حرام اقوال و اعمال نیز دوری اور ان سے اجتناب لازم ہے۔ البتہ ان کے علاوہ جو واجبات کمال کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ہیں جیسے فضائل اعمال اور احسان و صدقات وغیرہ تو ان کا التزام ضروری نہیں ۔ ۴:… آخر میں واجبات اخلاقیہ کے ساتھ عمل کرنے والے انسان کے لیے کیا کیا ضروری ہے؟ تو جس طرح اس کے اعمال متنوع ہوتے ہیں اسی طرح واجبات بھی متنوع ہیں جیسے انسان کچھ واجبات صرف اللہ کے لیے کرتا ہے کچھ واجبات کی ادائیگی وہ اپنی ذات کے لیے کرتا ہے اور کچھ واجبات کی ادائیگی وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ معاملات کے دوران کرتا ہے۔ نیز ہر تعلق کے خصوصی واجبات ہیں جن کی تفصیل آئندہ تحریر کی جائے گی۔ اخلاقی ذمہ داری سے کیا مراد ہے اور اس کی ادائیگی کی شروط اور اس کا دائرہ کار کہاں تک ہے؟ اول:… اخلاقی ذمہ داری کا مفہوم کیا ہے؟ ہر انسان اپنے اقوال و اعمال کا اللہ تعالیٰ، اپنی ذات اور معاشرے کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے۔ جب وہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں یا اخلاقی پابندیوں میں کوتاہی کرتا ہے اور اس اخلاقی ذمہ داری کی بنیادی خالص ارادہ اور مکمل آزادی یا جو شخص اخلاقی ذمہ داری ادا کر رہا ہو اور اس کے نتائج کا ذمہ دار ہو اس کی اہلیت و صلاحیت ہے۔[1] اس مقام پر اخلاقی ذمہ داری دو قسم کی شروط ساتھ مشروط ہے۔
[1] الاخلاق و معیارہا …، ص: ۲۹۳۰ د/حمدی عبدالعال۔