کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 55
کی ملکیت کی تاکید ہے اور وہی اپنے بندوں کے دنیوی و اخروی نفع کے لیے ان کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَ نَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْکِتٰبَ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیْئٍ وَّ ہُدًی وَّ رَحْمَۃً وَّ بُشْرٰی لِلْمُسْلِمِیْنَo﴾ (النحل: ۸۹) ’’اور ہم نے تجھ پر یہ کتاب نازل کی، اس حال میں کہ ہر چیز کا واضح بیان ہے اور فرماں برداروں کے لیے ہدایت اور رحمت اور خوش خبری ہے۔‘‘ اور اللہ سبحانہ نے فرمایا: ﴿ وَ لَقَدْ جِئْنٰہُمْ بِکِتٰبٍ فَصَّلْنٰہُ عَلٰی عِلْمٍ ہُدًی وَّ رَحْمَۃً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَo﴾ (الاعراف: ۵۲) ’’اور بلاشبہ یقینا ہم ان کے پاس ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے علم کی بنا پر خوب کھول کر بیان کیا ہے، ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت بنا کر جو ایمان رکھتے ہیں ۔‘‘ اور اللہ جل شانہ نے فرمایا: ﴿ وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّہَارَ اٰیَتَیْنِ فَمَحَوْنَآ اٰیَۃَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَآ اٰیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ وَ کُلَّ شَیْئٍ فَصَّلْنٰہُ تَفْصِیْلًاo﴾ (بنی اسرائیل: ۱۲) ’’اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا، پھر ہم نے رات کی نشانی کو مٹادیا اور دن کی نشانی کو روشن بنایا، تاکہ تم اپنے رب کا کچھ فضل تلاش کرو اور تا کہ تم سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کرو۔ اور ہر چیز، ہم نے اسے کھول کر بیان کیا ہے، خوب کھول کر بیان کرنا۔‘‘ ب۔ التوکل: توکل توحید کا ثمرہ ہے۔ چونکہ انسان اجتہاد اور کوشش کرتا ہے۔ پھر اپنی محنت کا نتیجہ اللہ