کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 51
۱۔ اعتقادی پہلو سے: عقیدہ سے مراد انسان کی وہ افکار ہیں جن پر انسان ایمان لاتا ہے، اور معاملات کے ذریعہ ان کا اظہار ہوتا ہے۔ عقائد اسلامیہ کو ارکان ایمان بھی کہا جاتا ہے، اور اس کی معجزئیات جیسے، توحید الوصیہ، توحید البوبیہ، توحید اسماء و صفات، شبہات شرک و بدعت سے اجتناب، ایمان بالغیب، ایمان بالرسل، ایمان بالملائکہ، ایمان بالکتب المنزل من اللہ، ایمان بالیوم الآخرۃ اور ایمان بالقدر خیراً وَّشرّاً۔ اولاً اعتقاد متعدد عناصر پر استوار ہوتا ہے۔ جیسے توحید، توکل نیت اور محبت وغیرہ۔ اس کی تفصیل آئندہ صفحات میں دی جائے گی۔ ۲۔ التوحید: توحید کی تین اقسام ہیں : ۱۔ توحید الوہیت۔ ۲۔ توحید ربوبیت۔ ۳۔ توحید اسماء و صفات۔ توحید الوہیت کیا ہے؟: اس بات کا پختہ یقین ہوتا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی حق ہے اور اس کے علاوہ وہ کوئی معبود نہیں ، اور عبادت صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿ وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ…﴾ (النحل: ۳۶) ’’اور بلاشبہ یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔‘‘ اور رسولوں کی زبانی نوح، صالح، ہود، شعیب اور دیگر رسولوں نے اپنی اپنی قوموں کو