کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 41
اور کارآمد ہے حالات چاہے کتنے ہی تبدیل کیوں نہ ہو جائیں ۔ کیونکہ شارع اللہ تعالیٰ خود ہے اسی نے انسان کو تخلیق کیا اور وہ اس دنیوی زندگی اور اخروی مصالح کو اچھی طرح جانتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دنیا سے جب کوچ کیا تو شریعت اسلامیہ کے تمام احکام مکمل ہو چکے تھے اور اس دعویٰ کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ذی شان ہے: ﴿ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾ (المائدۃ: ۳) ’’آج میں نے تمھارے لیے تمھارا دین کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمھارے لیے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند کر لیا۔‘‘ (سوم) المصداقیہ: موافقت و مطابقت مصداقیہ کا مفہوم یہ ہے کہ اسلامی اخلاق تمام نوع بشری کے لیے مناسب، مفید اور کار آمد ہیں تاکہ دنیا و آخرت میں وہ سعادت مند بن جائیں ۔ چونکہ تمام معاشرتی وضعی قوانین شخصی اجتہادات اور قواعد غالبیت پر مبنی ہوتے ہیں کبھی کچھ پہلوؤ ں میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ لیکن دوسرے بے شمار پہلوؤ ں میں ناکام و نامراد ہو جاتے ہیں لیکن ان کے برعکس شرع حنیف ایسی موضوعی بنیادوں پر قائم ہے جس کے اسباب صدق پر مبنی ہیں اور اس کے موضوعات، مبادی، آثار و اہداف بھی صادق ہوتے ہیں کیونکہ وہ اللہ خبیر و علیم کی طرف سے بنائے جاتے ہیں ۔ جبکہ جیسے معین و محدود اغراض و ذوات کی خدمت مقصود ہوتی ہے۔ اس لیے وہ ظروف و اوقات اور اشخاص کی تبدیلی سے قابل تغییر و تبدیل ہوتے ہیں ۔ لیکن شرع اسلامی اپنے منبع و مصدر میں صادق ہے اس میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَ مَنْ اَصْدَقُ مِنَ اللّٰہِ حَدِیْثًاo﴾ (النساء: ۸۷) ’’اور اللہ سے زیادہ بات میں کون سچا ہے۔‘‘