کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 38
(پنجم) قرآن و سنت میں اخلاق کی تعریف: قرآن و سنت میں اخلاق کی کوئی مخصوص و محدود تعریف نہیں کی گئی۔ البہت قرآن و سنت میں اسلامی اخلاق کی متعدد مثالیں ضرور موجود ہیں جیسے: صبر، رحمت، عفو، صدق اور امانت وغیرہا … الخ۔ آئندہ صفحات میں ان میں سے ہر ایک کی مکمل وضاحت کی جائے گی۔ اسلامی اخلاق کے خصائص اسلامی اخلاق بے شمار خصائص کی وجہ سے غیر اسلامی اخلاق سے الگ پہچان رکھتے ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں جیسے: الشمول، العمومیہ، الکمال، المصداقیہ، الثبات وغیرہا۔ (اول) الشمول و العمومیۃ: شریعت اسلامی کی ایک اہم خصوصیت شمولیت و عمومیت ہے۔ چنانچہ اس کے قواعد و ضوابط اور اس کے اصول و اسس دنیا میں لوگوں کو نفع اور آخرت میں نیک جزا دینے کے لیے نازل ہوئے ہیں اور یہ اصول و قواعد کسی ایک فرد، قوم، ملک یا نسل کے لیے نہیں بلکہ یہ قیامت تک آنے والے ہر فرد، قبیلے، نسل، ملک اور ہر رنگ و تہذیب کے لیے یکساں مفید ہیں اور یہی مفہوم ہے شمولیت اور عمومیت کا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ مَا فَرَّطْنَا فِی الْکِتٰبِ مِنْ شَیْئٍ﴾ (الانعام: ۳۸) ’’ہم نے کتاب میں کسی چیز کی کمی نہیں چھوڑی۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَّاَنَّ اللّٰہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْئٍ عِلْمًاo﴾ (الطلاق: ۱۲) ’’یہ کہ بے شک اللہ نے یقینا ہر چیز کو علم سے گھیر رکھا ہے ۔‘‘ قرآن کریم تمام علوم پر محیط و مشتمل ہے اور اس کی آیات مبارکات کا مرکزی موضوع قرآنی حکمت و اصول اور اس کا منہج واضح کرتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ قرآن حیات انسانی اور