کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 22
ضامن ضمانت دے گا کہ یہ انسان اپنی ضرورت سے زیادہ مال نہ لے گا؟ کون سا سرپرست یا کون سا ضامن ضمانت دے گا کہ یہ مادی انسان اپنی طاقت سے بڑھ کر اپنا فریضہ سر انجام دے گا اور کام چوری بالکل نہیں کرے گا؟ اور عصبیت اور خواہش پر شے سے پاک وہ کون سا معیار ہے کہ جو اس انسان کو اپنی زندگی میں اپنی ضروریات کو مقرر و محدود کرنے پر آمادہ کرے گا۔ حالانکہ وہ شہوت پرستی اور خواہش پرستی کا غلام ہے۔[1] غیر مسلموں کے وضعی نظام ناکام ہونے کی مثالیں : مسلمانوں کے ہاں دلیل ایمانی غیر مسلموں کے ہاں وضعی نظام کی دلیل سے زیادہ قوی ہے۔ اس بات کی وضاحت کرنے کے لیے ہم ذیل میں مشرق و مغرب میں ان ممالک کے ہاں وضعی نظاموں کی ناکامی کی مثالیں درج کرنے کی کوشش کریں گے۔ جو ممالک اپنی ترقی اور اپنی تہذیب جدید پر فخر کرتے ہیں ۔ پہلی مثال: امریکا میں منشیات اور شراب نوشی عام ہے۔ ۱۹۱۹ء میں امریکی حکومت نے شراب کی ممانعت کا قانون بنایا پھر کچھ مدت کے اس کے لیے واضح ہو گیا کہ اس قانون پر عمل کرانا اس کے لیے ناممکن ہے اور وہ اس قانون کو نافذ کرنے سے مکمل طور پر بے بس ہے اور پورے امریکہ میں افراد اور تنظیمیں شراب پی کر فساد پھیلاتے ہیں اور اس کی ذخیرہ اندزوی اور تجارت کے رسیا ہیں اور خفیہ طور پر انہوں نے اس کی انواع و اقسام کی فیکٹریاں لگا لی ہیں ۔ بلکہ نئے قانون کا اعلان کرنے سے پہلے سے بہت زیادہ خبر رساں اور شوریدہ اقسام ایجاد کر لی ہیں ۔ یہ بخوبی جان لینا چاہیے کہ شراب کی ممانعت کا یہ قانون ایک، آئینی، آزاد اور ڈیمو کریٹک ملک میں بنا اور اس ملک کی پارلیمنٹ کی طرف یہ قانون منظور کیا گیا۔ نہ کہ کسی مطلق العنان بادشاہ کی طرف سے بنایا گیا۔ جو لوگوں پر اپنے زور بازو کے ذریعے اسے نافذ کر دیتا۔ دوسری طرف اس قانون کے عملی نفاذ کے لیے امریکی حکومت نے اپنے لامحدود خزانے اور بھاری بھر کم
[1] غیوم تحجب الاسلام، لمحمد البہی، بیروت، قاہرہ دار الفکر للطباعۃ و النشر ط: ۱۳۹۳ ہـ، ۱۹۷۳ء ، ص: ۴۱-۴۲۔