کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 118
نے یقین کر لیا کہ بے شک اللہ سے پناہ کی کوئی جگہ اس کی جناب کے سوا نہیں ، پھر اس نے ان پر مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی، تاکہ وہ توبہ کریں ۔ یقینا اللہ ہی ہے جو بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ (سوم) اسلام میں اخلاقی جزا کی اہمیت: الف:… اسلام نے اخلاق اور جزا الٰہی کی اکثر انواع کو باہم مربوط کر دیا ہے۔ ب:… اسلام نے مادی و معنوی جزاء مقرر کرتے ہوئے تعلقات و روابط اور انسانی طبع کی رعایت برتی۔ ج:… اسلام نے اخلاقی جزا بیان کرتے ہوئے اچھے یا برے انجام سے غفلت نہیں برتی۔ د:… اسلام نے اخلاقی جزا بیان کرتے وقت تربوی پہلوؤ ں اخلاقی اقدار اور ان کے ساتھ تمسک کے لیے ترغیب و ترہیب کو فراموش نہیں کیا۔