کتاب: اخلاق و آداب - صفحہ 102
’’بے شک ہم نے امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو انھوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے اور انسان نے اسے اٹھا لیا، بلاشبہ وہ ہمیشہ سے بہت ظالم، بہت جاہل ہے۔‘‘ امانت تکلیف سے یہ مراد ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی تمام شریعت جو اوامر و نواہی کی صورت میں موجود ہے اس کی مکمل پابندی کرے۔ دوم:… اخلاقی مسؤ لیت کی اقسام: اخلاقی افعال کی نسبت جیسا کہ ہم پہلے اشارہ کر چکے ہیں سب سے پہلے دینی مسؤ لیت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے مقرر کیا ہے۔ پھر ذاتی اخلاقی مسؤ لیت کہ ہر انسان اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہوتا ہے اور آخر میں اجتماعی مسؤ لیت ہے کہ انسان اپنے اعمال کے نتائج کے لیے معاشرے کے سامنے بھی جواب دہ ہوتا ہے۔ الف:… دینی مسؤ لیت کیا ہے؟ اس مسؤ لیت کی اساس شریعت الٰہی ہے کیونکہ ایک مسلمان جو اللہ کی نازل کردہ شریعت اور اخلاقی تعلیمات کا پابند ہوتا ہے چاہے اس کے اپنے ذاتی معاملات ہوں یا دوسرے انسانوں کے ساتھ متعلقہ معاملات ہوں تو اس مسؤ لیت کی جزا اسی قدر ہو گی جس قدر ایک مسلمان عمل کرے گا یا نہ کرے گا۔ چنانچہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَمَا آتَاکُمْ الرَّسُوْلُ فَخُذُوہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا﴾ (الحشر: ۷) ’’اور رسول تمہیں جو کچھ دے تو وہ لے لو اور جس سے تمھیں روک دے تو رک جاؤ۔‘‘ اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْئٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ