کتاب: اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات - صفحہ 319
85۔اللہ کے ساتھ تجارت
سیدہ خدیجہ بنت خویلد مکہ مکرمہ کی ممتاز خاتون تھیں۔انہیں زبان وحی سے سیدۃ نساء العالمین کا لقب ملا۔ یہ مکہ مکرمہ کی امیر ترین خاتون تھیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی ہوئی تو یہ اپنی تمام دولت، اپنا تن من دھن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نچھاور کر دیتی ہیں۔ عرض کرتی ہیں:میرے سرتاج! یہ ساری دولت آپ کے حوالے ہے اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔ یہ اس دور کی بات ہے جب ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر تاج نبوت نہیں رکھا گیا تھا۔