کتاب: ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع - صفحہ 32
(۴) حج کو عمرہ میں داخل کرنے سے منع کرتے تھے ، اور کہتے تھے کہ ہم نے اہل علم کو اسی طریقہ پر پایا ہے۔ امام مالک کی غیر بلاغی حدیثوں میں یہ بھی ہیں : (۵) جو کے بدلے گیہوں کی بیع میں تفاضل کے جواز کی حدیث۔ (۶) صیام دہر سے منع کی حدیث۔ (۷) محرم میت کو خوشبو لگانے سے نہی کی حدیث۔ (۸) مقیم ومسافر کے لئے مسح علی الخفین کی توقیت والی حدیث۔ ان کے علاوہ بہت سی حدیثیں ہیں جن کا شمار دشوار ہے، اور احادیث صحیحہ ان کی ان تمام مذکورات کے خلاف ہیں ، طالب تفصیل ان کو موطا اور اس کی شروح مسوی ومصفی ومحلی میں تلاش کر سکتا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ ان کا حال بھی ایسا ہی ہے ، چنانچہ معصفر (زرد رنگ سے رنگا ہوا) لباس پہننے سے منع کی حدیث پر اطلاع ان کو نہیں تھی ، جیسا کہ امام نووی نے شرح مسلم میں بیہقی سے اس کو ذکر ونقل کیا ہے، ان کو یہ حدیث بھی نہیں پہنچی کہ نماز خوف میں صف اول امام کے ساتھ سجدہ کرے گی ، اور دوسری صف نگرانی کرتی رہے گی ، جیسا کہ دراسات میں اجلہ شافعیہ سے منقول ہے۔ امام شافعی کو جن مسائل میں صحیح سند کے ساتھ حدیث نہیں پہنچی ہوتی ان میں توقف اختیار کرتے تھے، اس قسم کی بعض حدیثیں یہ ہیں : (۱) حدیث صحیح مسلم بروایت بریدہ اوقات نماز کے بارے میں ۔ (۲) مفوضہ عورت کے مہر کے بارے میں بروع بنت واشق کی حدیث ، جیسا کہ عقد الجید میں مذکور ہے۔ (۳) استحاضہ کے خون سے وضو نہ ٹوٹنے کی حدیث۔ (۴) تخمیس سلب کی حدیث، جیسا کہ دراسات اور میزان شعرانی میں مذکور ہے (تخمیس