کتاب: ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع - صفحہ 28
اور حجۃ اللہ البالغۃ میں ہے۔
(۵) حج وعمرہ میں احرام باندھنے سے پہلے خوشبو استعمال کرنے کی حدیث، جیسا کہ صحیحین اور ایقاف میں ہے۔
(۶) دو ہم جنس چیزوں میں تفاضل کے ساتھ نقدی بیع کی حرمت سے متعلق حدیث، اس کا علم ان کو اس وقت ہوا جب ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان کو اس کی خبر دی، جیسا کہ صحیح مسلم اور اس کی شرح نووی میں مذکور ہے۔
(۷) ماہ رجب میں آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمرہ نہ کرنے کی حدیث جو صحیح بخاری میں مذکور ہے۔
(۸) طواف وداع سے پہلے حائضہ عورت کا مکہ مکرمہ سے کوچ کرنے کی حدیث ، جیسا کہ صحیح بخاری اور شرح صحیح مسلم میں ہے۔
(۹) عورتوں سے مدت مقررہ تک نکاح متعہ کی حرمت کی حدیث ، جیسا کہ شرح مسلم للنووی میں ہے۔
(۱۰) نماز چاشت کی حدیث، جو صحیح بخاری میں ہے۔
(۱۱) فجر کی سنت اور فرض کے درمیان وقفہ دراز ہونے کی حدیث، جیسا کہ شامی نے رد مختار میں موطا امام محمد پر علی قاری کی شرح سے نقل کیا ہے۔
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
ان کو بھی متعدد حدیثیں نہیں پہنچی تھیں ، ان میں سے بعض یہ ہیں :
(۱) حالت رکوع میں دونوں ہاتھوں سے دونوں گھٹنے تھامنے وپکڑنے کی حدیث، جیسا کہ سنن ترمذی میں ہے۔
(۲) جنبی شخص کے تیمم کرنے کی حدیث، جیسا کہ صحیح بخاری اور ایقاف میں مذکور ہے۔
(۳) سنت فجر کے بعد دا ہنی کروٹ پر لیٹنے کی حدیث، جیسا کہ قسطلانی نے ارشاد الساری میں اور علی قاری نے شرح موطا میں ذکر کیا ہے، کما فی رد المختار۔