کتاب: ائمہ اربعہ کا دفاع اور سنت کی اتباع - صفحہ 16
اگر اس کو غور وفکر اور فقہ وتدبر کے ساتھ پڑھا جائے تو اس اعتراف کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہے کہ اصل دین کتاب وسنت ہی میں منحصر ہے، اور انہیں دونوں پر عمل انسان کی فلاح ونجات کا مدار ہے۔
ہم نے حتی المقدور کتاب کا ترجمہ سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے، ساتھ ہی اس کے محتویات ومضامین کی فہرست تیار کرکے اس میں شامل کر دی ہے، مزید یہ کہ نصوص کی مختصر تخریج اور مصادر کی نشاندہی بھی کی ہے۔
ہم اس ترجمہ وتخریج میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں ، اس کا فیصلہ اہل علم ہی کر سکتے ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کتاب کو مفید عام اور مقبول انام بنائے، اور اس کے مؤلف ، مترجم اور ناشر کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔
العبد الفقیر لرحمۃ اللہ القدیر
محمد اعظمی
مئوناتھ بھنجن ، یوپی ، انڈیا
۲۵ / ۱ / ۱۴۲۸ ھ
۱۴ / ۲ / ۲۰۰۷ ء