کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 308
کر اﷲتعالیٰ کے حضور پیش ہوں گے انہیں بھی حساب و کتاب کے بغیر جنت میں داخل کر دیا جائے گا (اللھم اجعلنا منھم)۔چونکہ حضرات انبیا علیہم السلام کی دعوت کا محور توحید باری تعالیٰ ہے اس لئے امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی توحید باری تعالیٰ پر اپنی کتاب کو ختم کیا ہے، نیز تنبیہ فرمائی ہے کہ قیامت کے دن ایسے اعمال کا وزن ہوگا جو اخلاص نیت پر مبنی ہوں گے۔ اﷲتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اور تمام مسلمانوں کو دنیا میں اخلاص کی دولت سے مالامال فرمائے اور قیامت کے دن ہماری نیکیوں کا پلڑا بھاری کردے۔ اﷲتعالیٰ امام بخاری رحمہ اللہ کے درجات بلند فرمائے اور اس کتاب کو آپ تک پہنچانے والے، جمع کرنے والے، مالی تعا ون کرنے والے، چھاپنے والے، تقسیم کرنے والے اور دیگر تمام معا ونین کے لئے اس کتاب کو آخرت میں صدقۂ جاریہ بنا دے اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پرفرمادے
سُبْحَا نَکَ ا للّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِ کَ نَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِ لٰہَ اِ لَّآ اَ نْتَ نَسْتَغْفِرُکَ
وَ نَتُوْبُ اِ لَیْکَ وَ صَلَّی ا للّٰہُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰ لِہ
وَ اَ صْحَا بِہٖ وَ اِ تِّبَا عِہٖ اَ جْمَعِیْنَ آمِّیْن یَا رَبَّ ا لْعَا لَمِیْنَ
(ترجمہ): اے اللہ کریم آپ اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ ( اللہ تعالیٰ) کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں اور درود و سلام ہو آپکی مخلوق میں سے سب سے بہتر شخصیت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپکی آل اور آپکے صحابہ اور آپکی پیروی کرنے والوں تمام پر اے رب العالمین ! قبول فرما۔ آمین
طالب دعا :۔ محمد عبید اللہ خادم حدیث و ناظم: الاعلام الاسلامی وقف۔ 15۔02۔2004