کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 300
گے۔‘‘ ﴿وضاحت: کتاب و سنت میں کسی مسئلہ کے متعلق کوئی دلیل نہ ملے تو احتیاط کرنا چاہئے رائے زنی سے اجتناب کرتے ہوئے دو سری موجود مثالوں پر غورکرے اور در پیش مسئلہ کا حل علماءِ کرام سے پوچھے ﴾ 981۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک میری امت بھی پہلی امتوں کے راستہ پر نہ چلے گی بالشت کے ساتھ بالشت اور ہاتھ کے ساتھ ہاتھ کے برابر کی پیروی کرے گی۔‘‘ عرض کیا گیا:۔ ’’یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلی امتوں سے کون مراد ہیں پارسی اور رومی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ ان کے علاوہ اور کون لوگ مراد ہو سکتے ہیں ؟‘‘ ﴿وضاحت:ایک دوسری حدیث میں ہے کہ تم لوگ اپنے سے پہلے یہود و نصاریٰ کی پیروی کرو گے، یعنی سیاست و قیادت میں تم فارس و روم کے نقش قدم پرچلو گے اور مذہبی ثقافت و کلچر میں یہودیوں اور عیسائیوں کی پیروی کرو گے﴾ 982۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یقینا اﷲتعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا اور اپنی کتاب آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی چنانچہ اس نازل شدہ کتاب میں سے آیت رجم بھی ہے۔ 983۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میرے حجرے اور میرے منبر کے درمیان کی زمین جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا یہ منبر میرے حوض پر ہوگا ‘‘ ﴿وضاحت:مسجد نبوی میں مذکورہ حصہ جنت کی کیاری ہے یہاں کی دعاؤں اور نماز میں عجیب لطف کا احساس ہوتاہے۔ اور اس کی یہ فضیلت اس و جہ سے بھی ہے کہ یہاں اصحاب صفہ بیٹھ کر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن و حدیث کا علم حاصل کرتے تھے﴾ 984۔ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :۔ ’’جب حاکم اجتہاد کرکے کوئی حکم دے اگر وہ حکم درست ہوتا ہے تو اس کیلئے دگنا اجرہے اور جب حکم لگانے میں اجتہاد کرتا ہے اور اس میں خطا ہوجاتی ہے تو بھی اسے ایک اجر ضرور ملتا ہے۔‘‘.....﴿وضاحت:اس سے معلوم ہوا کہ حق ایک ہوتا ہے اسے تلاش کرنے میں اگر خطا ہوجائے تو تلاش حق کا ثواب ضائع