کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 297
بھی خلیفہ نامزد نہیں کیا تھاحالانکہ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے کہیں بہتر تھے۔
﴿وضاحت:حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی احتیاط قابل ملاحظہ ہے کہ انہوں نے خلافت کے متعلق ایسا طریق کار وضع فرمایا جو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ دونوں کی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل فرمادی کہ ان سے کسی ایک کو منتخب کرلیا جائے﴾
کتاب ا لتمنی .... آرزؤں کا بیان
972۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی موت کی تمنا نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو اور نیکیاں کرے گا اور اگر بدکار ہے تو تب بھی شاید توبہ کرلے۔‘‘۔
﴿وضاحت:موت کی تمنا سے اس لئے منع کیا گیا ہے کہ اس میں نعمت حیات کو بنظر حقارت دیکھنا ہے نیز اﷲتعالیٰ کے فیصلے اور اس کی تقدیر سے پہلو تہی کرنا ہے جو اﷲتعالیٰ کو پسند نہیں ﴾
کتا ب ا لا عتصا م با لکتا ب و ا لسنۃ
کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنے کا بیان
973۔ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’امانتداری آسمان سے بعض لوگوں کے دلوں کی جڑوں میں اتری ہے۔(یعنی ان کی فطرت میں داخل ہے) اور قرآن مجید نازل ہوا تو انہوں نے قرآن مجید کا مطلب سمجھا اور سنت کا علم حاصل کیا قرآن و حدیث دونوں سے (اسطرح انکو)پوری قوت مل گئی۔‘‘ ﴿وضاحت: قرآن مجید کی تفسیر حدیث شریف ہے۔ بغیر حدیث کے قرآن کا صحیح مطلب معلوم نہیں ہوتا۔ اس لئے مسلمانوں پر لازم ہے کہ قرآن کو حدیث کے ساتھ ملا کرسمجھیں جو تفسیر حدیث کے موافق ہو اسی کو اختیار کریں ﴾
974۔ حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہاکہ سب سے اچھی بات کتاب اﷲ کی ہے اور سب سے