کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 295
گی۔ایک شخص اپنی اونٹنی کا دودھ لے کر چلا ہوگا تو وہ اس کو پی بھی نہیں سکے گا کہ قیامت آجائے گی اور کچھ لوگ حوض کی مرمت کررہے ہوں گے وہ اپنے جانوروں کو اس سے پانی بھی نہیں پلا سکیں گے کہ قیامت آجائے گی اور کوئی آدمی نوالہ منہ تک اٹھا چکا ہوگا ابھی اسے کھا بھی نہ سکے گا کہ قیامت قائم ہو جائے گی........﴿وضاحت:اس حدیث میں تین طرح کی علاماتِ قیامت بیان ہوئیں ہیں پہلی قسم قتل و غارت کی کثرت دوسری زلزلوں کی کثرت اور تیسری(علامت)سورج کا مغرب سے طلوع ہوناپہلی دو تو تقریبا ظاہر ہوچکی ہیں اور تیسری ابھی ظاہر نہیں ہوئی ہے جو ا ن شاء اللہ آئندہ ظاہر ہو گی (فتح الباری)﴾
کتاب الاحکام .... احکام کا بیان
965۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ا میر کی بات سنو اور اس کی اطاعت کرو اگرچہ تم پر ایک حبشی غلام سردار بنایا جائے جس کا سرمنقیٰ کی طرح چھوٹا ہو۔‘‘....﴿وضاحت:حبشی غلام کی خلافت صحیح ہے اگر امام وقت اسے حاکم بنا دے تو لوگوں کو اس کی اطاعت کرنی چاہئے لیکن گناہوں کے کاموں میں انکار کرنا ضروری ہے اگر کھلم کھلا کفر کرے تو اسے معزول کر دینا چاہئے (فتح الباری)﴾
966۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’عنقریب تم لوگ امارت اور سرداری کی حرص کرو گے قیامت کے دن تمہیں اس کی و جہ سے ندامت اور شرمندگی ہوگی اس کی ابتدا تو اچھی معلوم ہوگی لیکن انجام برا ہوگا جیسا کہ دودھ پلانے والی دودھ پلاتے وقت اچھی ہوتی ہے مگر دودھ چھڑاتے وقت بری لگتی ہے۔‘‘
﴿وضاحت:رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اس مثال سے یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ جس کام کا انجام غم و فکر ہو اسے معمولی لذت و راحت کی خاطر ہر گز نہیں اپنانا چاہئے (فتح الباری)﴾
967۔ حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے کہاکہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا :’’ جس شخص کو اﷲتعالیٰ