کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 289
بیوی) سارہ علیہا السلام کو لے کر ہجرت کررہے تھے (راستہ میں )ایک بستی میں پہنچے تو وہاں ایک ظالم بادشاہ حکومت کرتا تھا اس نے (زبردستی) ابراہیم ں کو حکم دیا کہ سارہ علیہا السلام کو میرے پاس بھیج دو تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے (مجبور ہوکر) سارہ کو اس کے پاس بھیج دیا تو بادشاہ سارہ علیہا السلام کی طرف (غلط ارادہ سے) آگے بڑھا تو(اس وقت) سارہ علیہا السلام وضو کرکے نماز پڑھ رہی تھیں اور دعا کی کہ اے اﷲ! اگر میں آپ اور آپ کے نبی پر سچا ایمان رکھتی ہوں تو اس کافر سے مجھے محفوظ فرما تو وہ کافر فوراً زمین پر گر پڑا اور گھبراہٹ کی و جہ سے پاؤں مارنے لگا۔‘‘ ﴿وضاحت:یہ اللہ تعالیٰ کا عذاب تھا اس بادشاہ پر بعد میں اس بادشاہ کادل اتنا نرم ہوا کہ اس نے اپنی بیٹی حاجرہ ( علیہا السلام) ابراہیم علیہ السلام کو بطور خادمہ دے دی۔ بعد میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان سے ( حضرت سارہ علیہا السلام کے مشورہ پر)شادی کرلی اور ان سے حضرت اسماعیل علیہ السلام پیدا ہوئے ﴾ کتاب التعبیر .... خوابوں کی تعبیر کا بیان 945۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’نیک آدمی کے سچے خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہیں۔‘‘ ﴿وضاحت:نیک و پارسا لوگوں کے اکثر خواب حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں اور بعض ایسے واضح ہوتے ہیں کہ ان کی تعبیرکی بھی با لکل ضرورت نہیں ہوتی۔اچھے خواب نبوت کے کمالات اور خوبیوں میں سے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس انسان میں نبوت کا حصہ آگیا ہے۔﴾ 946۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے اچھا معلوم ہو تو سمجھ لے کہ وہ اﷲتعالیٰ کی طرف سے ہے وہ اﷲتعالیٰ کا شکر ادا کرے اور آگے بھی بیان کردے اور اگر کوئی اس کے علاوہ (برا) خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو تو وہ شیطان کی طرف سے ہے اس کے شر سے اﷲتعالیٰ کی پناہ مانگے اور کسی سے بیان نہ کرے کیونکہ ایسا کرنے سے پھر وہ اسے نقصان نہیں دے گا۔‘‘....