کتاب: ایک ہزار منتخب احادیث ماخوذ از بخاری شریف - صفحہ 288
آپ کے گھر میں جھانکے اور آپ کوئی کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو آپ پر کوئی مواخذہ نہ ہوگا۔‘‘
942۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ انگلی یعنی چھنگلی اور یہ انگلی یعنی انگوٹھا دونوں دیت میں برابر ہیں۔۔۔۔۔۔﴿وضاحت: دیت کے معاملہ میں ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں برابر ہیں ان میں چھوٹی بڑی کا لحاظ نہیں جیسا کہ دانتوں کا معاملہ ہے۔ حدیث کے مطابق ہر انگلی کی دیت دس اونٹ ہیں (فتح الباری)﴾
کتاب استتا بۃ ا لمرتد ین.... مرتد باغیوں سے توبہ کرانے کا بیان
943۔حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے جو گناہ زمانہ جاہلیت میں کئے ہیں کیا ان کا مواخذہ ہوگا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : ’’جس نے حالت اسلام میں اچھے کام کئے ہیں اس سے جاہلیت کے کاموں کا مواخذہ نہیں ہوگا اور جو شخص مسلمان ہوکر بھی برے کام کرتا رہا اس سے پہلے اوربعد کے سب گناہوں کا مواخذہ ہوگا۔‘‘﴿وضاحت:اسلام لانے سے سابقہ تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں لیکن کوئی اسلام لانے کے بعد اسلام کے تقاضوں کو پورا نہ کرے اور توحید پر عمل پیرا نہ ہو تو پھر سا بقہ گناہوں کی بھی بازپرس ہوگی۔(فتح الباری)﴾ ........ نوٹ:مرتدمرد اور مرتدعورت سے پہلے توبہ کرانے کی کوشش کی جائے۔اگر وہ توبہ نہ کریں تو قتل کردیں۔
کتاب الا کراہ .... زبردستی کام کرانے کا بیان
٭ کسی اچھے کام کو چھڑانے یا برے کام کو کرانے کے لیے کسی کمزو ر و غریب پر زبردستی کر نا ہی اکراہ ( زبردستی) ہے اسلام میں کسی کو زبردستی مسلمان بنا نا بھی جائز نہیں ہے اس لئے کہ زبردستی اسلام میں کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے۔
944۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’ حضرت ابراہیم علیہ السلام (اپنی